ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی کلو پر 50 روپے بڑھادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور سردی کی آڑ میں ایل پی جی مافیا سرگرم ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی تھی، گھریلو سلینڈر کی قیمت 2411.43 روپے اور کمرشل سلینڈر 9278 روپے مقرر تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا، مارکیٹ میں ایل پی جی 250 سے 255 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا کی حکومت کا کرپٹو ایکسچینج قائم کرنیکا فیصلہ

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اس وقد گھریلو سلینڈ 3000 روپے اور کمرشل سلینڈر 11350 روپے تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

Related Posts