پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال ستمبر کی نسبت 11.37 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی، ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت گیس کے نرخ 114 فی صد بڑھے۔
رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2018کی نسبت ستمبر 2019 میں پیاز 108 فیصد مہنگے ہوئے، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت مرغی کا گوشت 80 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے اور ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27 فیصد مہنگی ہوئی۔
شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019میں 2018کی نسبت پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا جب کہ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں خوردنی تیل 20 فیصد مہنگا ہواجبکہ گزشتہ سال کی نسبت ستمبر 2019 میں سبزیاں 28 فیصد مہنگی ہوئی۔