معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنے پھولنے کیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وباءجیسےچیلنج کےباوجود(مالی سال کے) پہلے9ماہ میں لِسٹِڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59فیصد اضافہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس انداز میں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔مجھےامیدہےکہ کاروباری ادارے، انکے مالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔

 

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتیں پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنایا کرتی تھیں، 100 فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکوں کی تعمیر میں جھونک دیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ مواصلات سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔ سی پیک کے شرقی روٹ پر سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوا۔

مزید پڑھیں:نادہندگان کو تنبیہ، حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔شوکت ترین

سی پیک کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی ترقی کیلئے 30 سال کا پلان ترتیب دیا گیا۔ اگر تھوڑے سے علاقوں اور لوگوں کو ترقی دی جائے تو باقی ملک پیچھے رہ جائے گا۔

ترقی پذیر ممالک کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے ملکوں میں کچھ لوگ امیر جبکہ باقی غریب رہ جاتے ہیں۔ اگر ایسی صورتحال ہو تو ملک کو ترقی یافتہ نہیں کہاجاسکتا۔ 60 کی دہائی کے بعد بڑے منصوبے نہ بن سکے۔

Related Posts