اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم اور یوریا درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق کی جانب سے گندم نہ ملنے سے پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعظم کو خط
وفاق کی جانب سے گندم نہ ملنے سے پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گندم اور یوریا درآمد کرنے کیلئے ٹینڈرز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جمعرات کے روز 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے وزارتِ قومی تحفظِ خوراک کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی 8 کروڑ 33لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی  جس کا مقصد نادرا سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خدمات حاصل کرنا ہے۔

اس دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارتِ خارجہ امور و وزارتِ داخلہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد کریں۔ اجلاس کے دوران وزارتِ صنعت و پیداوار اور دیگر وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی سمریز بھی منظور ہوئیں۔

اجلاس کے دوران وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے 1 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کیلئے پیش کیے گئے ٹینڈر کی منظوری بھی دے دی گئی جس کا مقصد ربیع کے سیزن کے دوران یوریا فرٹیلائزر کے اسٹرٹیجک ذخائر کی تعمیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرول کی قیمت آج بھی بیشتر ممالک سے کم ہے۔حماد اظہر

Related Posts