اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے صبح چھ بج کر چھ منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت چار اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد
واضح رہے گذشتہ ہفتے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں 3.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر اور اس کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔زلزلے کے نتیجے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں موصول ہوئی تھیں۔