بلوچستان کے شہر ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے شہر ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث متعدد افراد اپنے گھروں سے باہر آنے پر مجبور ہو گئے، تاہم زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین کے اندر 10 کلومیٹر نیچے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولاناسےمعاملات طے ہیں،لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی، شیخ رشید

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شوکس کے باعث متعدد مکانات زمیں بوس ہو گئے جس کے  نتیجے میں زیادہ تر خواتین سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔ میر پور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شہر جہلم اور ظفر وال کے علاوہ گردونواح میں بھی آفٹر شوکس محسوس کیے گئے۔

میر پور آزاد کشمیر کے علاوہ  پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عوام اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر آنے پر مجبور ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے آفٹر شوکس کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 6 کلومیٹر دور شمال میں واقع تھا جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس چند روز تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات زمیں بوس، 50 افراد زخمی

Related Posts