بدھ 11 نومبر 2024 کے روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ چترال، بونیر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے ساتھ ساتھ پشاور، ایبٹ آباد، شانگلہ، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے شہروں میں سوات، صوابی، چارسدہ، مردان، ہنگو، مانسہرہ، خیبر، باڑا، لنڈی کوتل، جمرود اور تیراہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، جن کے اثرات قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی اور اس کی شدت 5اعشاریہ 3 ریکٹر اسکیل پر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔
خیبر پختونخوا کے حالیہ متاثرہ شہروں میں ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، دیر، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، ایبٹ آباد اور کرم شامل ہیں۔
زلزلے کے مضبوط جھٹکے لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ اور سانگلہ ہل میں بھی محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔