سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: ڈان)

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور بٹ خیلہ شہر سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر تھی جس کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

سوات میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

آج سے 11 روز قبل جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں محسوس کیے گئے۔ پشاور، بٹ گرام، مالا کنڈ، ہری پور، چارسدہ، مردان اور سوات کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Posts