ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی
ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ: ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ ترکی نے 44ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے کہا کہ ترکی میں جمعے کی رات آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 44,218 ہو گئی۔

شام کے تازہ ترین اعلان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار 914 ہے، دونوں ممالک میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔

صدر طیب اردگان نے ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے، حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکام کو کام کی رفتار سے زیادہ گھروں کی حفاظت کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے، کچھ عمارتیں جو جھٹکے برداشت کرنے کے حساب بنائی گئی تھیں وہ تازہ ترین زلزلوں میں گر گئیں۔

اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ”کئی پراجیکٹس کے لیے ٹینڈرز اور کنٹریکٹ کیے گئے ہیں۔ یہ عمل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کی لال قلعہ حملے کے الزام میں ایک اور مسلمان کی پھانسی کی تیاریاں

حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے خیمے بھیجے گئے ہیں، لیکن لوگوں نے ان تک رسائی میں دشواری کی اطلاع دی ہے۔