اسلام آباد میں پہلی بارای پولیس ڈیسک کاافتتاح،شہری جرائم کی رپورٹ خود درج کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پہلی بارای پولیس ڈیسک کاافتتاح،شہری جرائم کی رپورٹ خود درج کرسکیں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے ای پولیس ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا جس کے تحت شہری جرائم کی رپورٹ خود درج کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہرِ اقتدار میں پہلے ای پولیس ڈیسک کا افتتاح کیا۔ اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں پہلے ای پولیس ڈیسک کی سہولت فراہم کردی گئی۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہری اب چوتی، گمشدگی، لوٹ مار، ڈکیتی یا کسی بھی واقعے کی رپورٹ خود درج کراسکیں گے۔ سسٹم میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں، پریس کا بٹن دبائیں اور رپورٹ درج کریں۔

رپورٹ درج ہونے کے 5 منٹ بعد پولیس سینٹر سے کال وصول ہوگی جس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق دوسرے شہروں سے آنے والوں کیلئے یہ سروس انتہائی مددگار ہوگی۔

قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ ای ڈیسک سے پولیس کو بھی سہولت میسر آئے گی جبکہ نفری کی کمی کا مسئلہ حکومتی تعاون سے جلد حل کرلیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز اورممنوعہ مواد نہ ہٹایا تو ٹوئٹر بند کردیں گے۔روس 

Related Posts