درفشاں سلیم کی شوبز میں انٹری پر اقربا پروری کا تنازع کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Durefishan Saleem

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

درفشاں سلیم ایک پرکشش پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

بلال عباس خان کے مدمقابل ’عشق مرشد‘ میں شبرہ کے کردار سے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نے اپنے ابتدائی سفرکے حوالے سے انکشافات کرکے اقربا پروری کے تنازع کو جنم دیدیا ہے۔

یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ کے کچھ پرانے انٹرویوز سوشل میڈیا پر دوبارہ منظر عام پر آئے جس میں اداکارہ کو واضح طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا تعارف معروف پاکستانی اداکار کاشف محمود نے کروایا تھا۔

 

حسن چوہدری کے ساتھ ایک مخصوص انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جب میں آڈیشن کے لیے کراچی آئی تو میرے والد کے بہت ہی پیارے دوست کاشف محمود نے تمام بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے آڈیشن لینے میں میری مدد کی۔ میں نے آڈیشن دیا اور لاہور واپس آ گئی اور ایک ہفتے کے اندر رول آفرز موصول ہوئیں۔

بی بی سی اردو کے ساتھ ایک اور پرانے انٹرویو میں، درفشاں سلیم کو مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا، اگرچہ ان کے والد ایک پروڈیوسر تھے تاہم انہوں نے اداکارہ بننے کے عمل میں ان کی مدد نہیں کی۔

اداکارہ کے پرانے انٹرویوز سوشل میڈیا پر دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد شوبز میں ان کے داخلے نے اقربا پروری کے تنازع کو ہوا دی ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اقربا پروری اور اداکارہ درفشاں کے ٹیلنٹ کے بارے میں ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔صارفین درفشاں کی کامیابی کا دوسرے اداکاروں سے موازنہ بھی کر رہے ہیں

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ میں ہیروئن والی بات نہیں، آئیں کچھ کمنٹس پر نظر ڈالتے ہیں۔

 

Related Posts