حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے، اہلسنت و الجماعت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے، اہلسنت و الجماعت
حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے، اہلسنت و الجماعت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:اہلسنّت والجماعت حکومت اورریاستی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدناصدیق اکبرؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے عالمی استعمار اورملک و دین دشمن قوتوں کے آلہ کار گستاخ صحابہ حامدرضاسلطانی کو فی الفور گرفتارکرکے عبرت ناک سزادی جائے۔

اہلسنّت والجماعت حامد رضاسلطانی کے خلاف تمام قانونی کارروائی کی مکمل پیروی کر رہی ہے،امام الصحابہؓسیدناصدیق اکبرؓکامقام روئے زمین پراتنابلندہے کہ تمام انبیائکرام ؑکے بعدسب سے بلنداوراعلیٰ وارفع اگرکسی کامقام ہے تووہ خلیفہ بلافصل سیدناصدیق اکبرؓکاہی ہے۔

قیامت تک آنیوالی امت سیدناصدیق اکبرؓکی گردتک بھی نہیں پہنچ سکتی،حضوراکرمنے اپنی حیات مبارکہ میں ہی سیدناسیدیق اکبرؓ کومصلیٰ امامت پر فائزکرکے قیامت تک آنیوالی امت کوبتلادیاکہ حضوراکرمؐ کی دنیاسے پردہ فرماجانے کے بعدقیامت تک امت کیلئے سیدناصدیقؓہی امام اول ہیں۔

اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمداحمد لدھیانوی نے کہا کہ وطن عزیزمیں فرقہ واریت اور مذہبی قتل وقتال کی بنیادی وجہ ایسے ناسور عناصر ہیں ملکی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفورمتحرک ہوکر ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنائیں۔

صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے۔انڈیا کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ ہماری حکومت مودی کو راضی کرنے کے لیے اسلام آباد میں مندر تعمیر کررہی ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں،اسلام آباد میں 30 سال پرانی تعمیر شدہ مساجد کو گرایا جارہا ہے اور مندر کے لیے سرکاری خرچ میں تعمیر کا اعلان کیا گیا جس سے عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کیا ہے اور یہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہے۔

اہلسنّت والجماعت نئے مندر کی سرکاری خرچ پر تعمیر کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔علامہ محمد احمدلدھیانوی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر درندہ صفت انڈین فوجیوں نے چھوٹے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کیا لیکن افسوس ہے کہ اس پر ہماری حکومت کی جانب سے جو ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا۔

عالمی برادری اقوام متحدہ نے کشمیر کو دوسرافلسطین بنا دیا ہے چھوٹے بچے کی جاری تصاویر نے عالمی برادری کا بھیانک چہرہ عیاں کردیا ہے کہ دنیا میں مظلوم کا فرق بھی مسلم اور کافر دیکھ کرکیا جاتاہے۔

علامہ لدھیانوی نے او آئی سی اور تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ کشمیر ایشو پر فوری مداخلت کرکے مظلوم کشمیریوں کو انڈین بربریت سے بچایاجائے۔

Related Posts