ہیٹ ویو کے باعث چین کے جنگلات میں شدید آگ، ریڈ الرٹ برقرار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہیٹ ویو کے باعث چین کے جنگلات میں شدید آگ، ریڈ الرٹ برقرار
ہیٹ ویو کے باعث چین کے جنگلات میں شدید آگ، ریڈ الرٹ برقرار

بیجنگ:ہیٹ ویو کے باعث چین کے ریجن چونگ کنگ اور سیچوان کو جنگلات کی آگ کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ متاثرہ ریجن میں ہیٹ ویو کی لہر اگلے ہفتے متوقع بارشوں کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔

چین کے جنوب مشرق کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ چین کے مختلف حصوں میں گرم موسم کے باعث ریڈ الرٹ برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں:منگیتر کے فیل ہونے پر اسکول کو آگ لگانے والا “جنونی عاشق” گرفتار

وسطی چین میں کل، چونگ کنگ اورسیچوان میں 29 اگست سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ چونگ کنگ اور سیچوان میں 14 اگست سے 19 مقامات پرجنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں۔