منگیتر کے فیل ہونے پر اسکول کو آگ لگانے والا “جنونی عاشق” گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مصر میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پراسکول کو آگ لگانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے شمال میں واقع صوبے مینوفیہ میں ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اسکول کے کنٹرول روم کو اس وقت جلا دیا تھا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی منگیتر جو وہاں پرھتی ہے اس سال فیل ہو جائے گی۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اسے خدشہ تھا کہ اس کی شادی ملتوی ہو جائے گی کیونکہ اس کی منگیتر کو شاید تعلیمی سال دہرانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاکر کا موٹاپے کی وجہ سے چھوڑ جانے والی گرل فرینڈ کو کرارا جواب

مصری پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ شخص اس وقت تک حراست میں رہے گا جب تک مقدمہ متعلقہ عدالت کو نہیں بھیج دیا جاتا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Related Posts