ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے کی عکاسی نہیں کرتی۔ثانیہ سعید کا شکوہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے کی عکاسی نہیں کرتی۔ثانیہ سعید کا شکوہ
ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے کی عکاسی نہیں کرتی۔ثانیہ سعید کا شکوہ

نامور اداکارہ اور میزبان ثانیہ سعید نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے کی عکاسی نہیں کرتی جبکہ ملک میں خواتین کم و بیش ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہیں جو نہیں دکھائی جاتی۔

ایک ٹی وی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کرنے والی ثانیہ سعید نے کہا کہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں، میں ان کے معیار سے مطمئن نہیں ہوں۔ معاشرتی مسائل کی درست نشاندہی نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی  اداکارہ گہنا واسیستھ کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق  پاکستانی ڈرامے یہ دِکھاتے ہیں کہ خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ شادی یا اُس کے بعد کے مسائل ہیں جبکہ  اس میں کوئی صداقت نہیں۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کو اپنے کام کا معیار بلند کرنا ہوگا۔ کمسن لڑکیاں ملک کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور انہیں ہر روز ایک نئی کامیابی مل رہی ہے لیکن ڈراموں میں ان کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ شادی تو صرف ایک مسئلہ ہے جبکہ اِس ملک میں حوا کی بیٹی کو زندگی کے ہر شعبے میں نت نئے مسائل کا سامنا ہے۔ اسکرپٹ رائٹرز، ہدایت کاروں اور پروڈیوسر کو چاہئے کہ ان مسائل پر بھی توجہ دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی اداکارہ، ماڈل اور بھارتی فلموں میں کام کرنے والی ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا۔

حال ہی میں ماں بننے والی برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن   نے اپنے پرستاروں کو ماں کے فرائض کے حوالے سے اپنے بعض اہم تجربات سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا

Related Posts