نالوں کی صفائی کا کام پورے سندھ میں شروع ہوگیاہے، مرادعلی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM murad slams federal government's policies

کراچی:ورلڈ بینک کے تحت سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفشنسی پروجیکٹس (ایس ڈبلیو ای ای پی)کے تحت 11 ملین ڈالر کے پری ڈرون سروے کے ایم سی کے تمام 38 نالوں کاکیا گیا ہے، جبکہ عالمی بینک کی ضرورت کے مطابق نالوں اور ڈمپ سائٹوں پر ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی انتظام سروے کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش کے ہنگامی انتظامات کے تحت انہوں نے 229 ملین روپے جاری کردیئے اور فنڈز تمام ڈویژنل کمشنرز کے اختیار میں رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے چیف سیکریٹری کے ذریعہ تمام ڈی سیز اور ایم سیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نالوں کو صاف کریں اور بارش کے پانی کو کی نکاسی کیلئے ضروری انتظامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی نے 30 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست کی جو جاری بھی کردیئے گئے ہیں۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ محکمہ بلدیات، کمشنرز دفاتر، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر اور میونسپل کمیٹی کے تمام دفاتر میں بارش ایمرجنسی سیل قائم کردیئے گئے ہیں اور 1093 شکایات مرکز قائم کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے کراچی میں سالڈ ویسٹ سسٹم کی بہتری کیلئے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ SWEEP پروجیکٹ کا تصور نومبر 2019 میں پیش کیا گیا تھا۔

اس منصوبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کوڑے دان کی منتقلی کے اسٹیشنوں میں بہتری، دھابیجی میں جدید لینڈ فل سائٹ کا قیام، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کی اپ گریڈیشن، کراچی کے نالوں کو صاف کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات شامل ہیں جوکہ شہر کے اہم سیوریج کیریئر کے طور پر کام کرتے ہیں کام شروع کیا جارہا ہے۔

SWEEP میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 11.0 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ڈی کلک پروجیکٹ زبیر چنہ نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے 8 جون 2020 کو ایس ڈبلیو ای ای پی پروجیکٹ کے ابتدائی نوٹ کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کی سفارش پر اور اسٹاپ گیپ کے انتظام کے طور پر کلک کو ایس ڈبلیو ای ای پی کا کام سونپا گیا تھا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے 8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جسے عالمی بینک کے ذریعہ موثر انداز میں کیا جائے گا۔ زبیر چنا نے بتایا کہ تفویض اکانٹ کھولنے کی اجازت محکمہ فنانس کے ساتھ ساتھ اے جی سندھ نے بھی دی ہے۔

زبیر چنہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ٹھیکیداروں کو ادائیگی کیلئے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ بالکل شفاف اور فول پروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم ٹھیکیداروں کو نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی مقدار کی بنا پر نمٹانے یا پھینکنے کی بنیاد پر ادا کی جائے گی۔

جام چاکرو میں 10 ایکڑ اراضی اور ٹی پی 1 (پرانے کیچڑ کے ٹینکوں)کی شناخت ڈمپ سائٹس کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈمپ سائٹس کو ٹھکانے لگانے والے کیچڑ کی تھرڈپارٹی کی اہلیت نیسپاک کو نگرانی اور اسپاٹ چیکنگ اسائنمنٹ دی گئی ہے۔

Related Posts