کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی
کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی

اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

کے پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے پلاٹینم کیٹگری میں میرپور رائلز نے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان، کوٹلی لائنز نے کامران اکمل، باغ اسٹیلینز نے شان مسعود، مظفر آباد ٹائیگرز نے سہیل تنویر کو اپنی اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

اوورسیز واریئرز نے حیدر علی اور راولاکوٹ ہاکس نے محمد حسنین کو اپنی ٹیموں کے لیے اٹھا لیا ہے۔

اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز، تلکارتنے دلشان، اویس شاہ، مونٹی پنیسار، میٹ پرائر اور فل مسٹرڈ مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں مظفرآباد ٹائیگرز نے صہیب مقصود اور محمد وسیم، کوٹلی لائنز نے آصف علی اور عثمان قادر کو چن لیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے ہی باغ اسٹالینز نے افتخار احمد اور عمید آصف، میرپور رائلز نے خوشدل شاہ اور محمد عرفان کو منتخب کیا جبکہ راولاکٹ ہاکس نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسین طلعت اور احمد شہزاد، اوورسیز واریئرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے اعظم خان اور سہیل خان کا انتخاب کیا۔

گولڈ کیٹیگری میں میرپور رائلز نے کشمیری پلیئر سلمان ارشاد اور عماد بٹ، راولا کوٹ ہاکس نے دانش عزیز اور وقاص مقصود کو منتخب کیا ہے۔ مظفرآباد ٹائیگرز نے ارشد اقبال اور ذیشان اشرف، باغ اسٹالینز نے روحیل نذیر اور محمد الیاس، اوورسیز واریئرز نے موسٰی خان اور حارث سہیل، کوٹلی لائنز نے عمران خان سینیئر اور عاکف جاوید کو چنا۔

سلور کیٹیگری میں راولا کوٹ ہاکس نے ظفر گوہر، کوٹلی لائنز نے خالد عثمان، مظفرآباد ٹائیگرز نے سہیل اختر، اوورسیز واریئرز نے قاسم اکرم، باغ اسٹالینز نے محمد عمران جونیئر، میرپور رائلز نے مختار احمد کو منتخب کیا۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کی انسداد جرائم پر رپورٹ جاری کردی

Related Posts