پولیس نے گاڑی پر ڈنڈے برسادئیے، ڈاکٹر یاسمین راشد حملے میں زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر ڈنڈے برسا دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد حملے کے دوران زخمی ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس اور گلو بٹوں نے ڈنڈے برسائے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان سے تصادم، پتھراؤ اور شیلنگ

سابق وزیرِ مملکت نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنے والی بھارتی اور مقبوضہ فلسطین میں ظلم کرنے والی اسرائیلی پولیس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کے اہلکار ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر آتے ہی ڈنڈے برسانے لگتے ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں یاسمین راشد زخمی نظر آئیں۔

پنجاب کی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 منٹ پر محیط ویڈیو میں ڈنڈوں سے کیے گئے حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی کا سامنے کا شیشہ ہی نہیں ٹوٹا، گاڑی توڑ دی گئی ہے۔

میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے دکھایا کہ ان کا ہاتھ شیشہ لگنے کے باعث زخمی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پولیس نے ڈنڈے مار مار کر گاڑی توڑ دی۔ پہلے ٹیئر گیس اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔