پاکستانی ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے وسیم اکرم پر بیان دیکر نیا پنڈورہ بکس کھول دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم اکرم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے متعلق ٹیم کے سابق ڈاکٹر توصیف کے بیان نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے اکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ نجی ٹی وی (اے آر وائی) کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ شارجہ میں وسیم اکرم زخمی ہوگئے تھے۔

نجی ٹی وی کے دعوے کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کی بھرپور کوشش تھی کہ وسیم اکرم کی ٹیم میں واپسی نہ ہوسکے۔ ڈاکٹر توصیف نے بیان دیا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو اَن فٹ قرار دے دیا جائے۔

دعوے کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ مختلف کھلاڑیوں نے وسیم اکرم کے خلاف سازش کی جن میں بڑے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ وسیم اکرم کو اَن فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کردیا جائے جو واپس نہ آسکیں۔ 

 

 

 

Related Posts