این آئی سی وی ڈی سونے کی چڑیا، ڈاکٹر ندیم مہنگے طبیب بن گئے، تحقیقات میں ہوشرباء انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Qamar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ندیم قمر وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے بھی زیادہ معاوضہ لینے والے سرکاری افسر بن گئے۔

اسپتال کے عملے کی تنخواہوں سے متعلق ایک دستاویز کے مطابق پی پی پی کے ایم این اے نوید قمر کے بھائی ڈاکٹر ندیم قمر ایک ماہر امراض قلب ہیں جو 24 سال سے این آئی سی وی ڈی میں تعینات ہیں۔

62لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کے پیکیج کے ساتھ گریڈ 21 ڈاکٹر ندیم قمر سندھ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سرکاری افسر ہیں،نیب نے تحقیقات شروع کرنے کے بعد ان کی تنخواہ ظاہر کردی۔

2018 کی دستاویز کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں انتظامیہ سب سے زیادہ تنخواہ لیتی ہے اورڈاکٹر ندیم قمر گریڈ 20 کے افسر سے تقریبا چار سے پانچ گنا زیادہ کما رہے ہیں،نیب کے ملوث ہونے کے بعد ڈاکٹر ندیم قمر کی تنخواہ میں کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی تحقیقات، 5 افسران طلب

نیب نے اس معاملے میں چار افسران کو طلب کیا جن میں ڈاکٹر ندیم قمر ، حیدر اعوان اور اسپتال کی چیف ایگزیکٹو عذرا مقصود بھی شامل ہیں تاہم صرف حیدر اعوان اور عزرا مقصود ہی پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عذرا مقصود کاکہنا ہے کہ 20 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کے دعوؤں کے برخلاف وہ ایک ملین سے بھی کم وصول کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں اسپتال کے انتظام کے لئے نہیں رکھا گیا تھا ،وہ بحالی پروگرام کے لئے آئی تھیں۔

Related Posts