اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی پمز ہسپتال میں سابق صدر کے معانئے اور دی جانے والی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بورڈ سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث انجیو گرافی پروسیجر پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ،بلاول بھٹو