کراچی: معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ غیر ضروری درآمدات پر پابندی سے اگر کاروبار کو نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں۔ حکومت کو عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ اگر غیر ضروری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی سے مخصوص کاروبار کو نقصان پہنچتا ہے تو پہنچتا رہے۔ کسی کو ذاتی منافع کیلئے عوامی مفادات کی قربانی دینے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
بھاری ٹیکسز ختم کریں، معیشت بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔قیصر بنگالی
واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے غیر ضروری درآمدات پر پابندی عائد کی تھی۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کیلئے درآمدات کم کرکے تجارتی خسارے پر قابو پانا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
If ban on import of non-essential consumer goods is harming certain businesses, so be it. No one should be allowed to make private profits at the cost of public of interests. Reducing imports to narrow the Trade Deficit is of paramount importance.
— Dr. Kaiser Bengali (@kaiserbengali) July 28, 2022