اگلا وزیر اعظم کون؟ یہ ایم کیو ایم طے کرے گی۔ڈاکٹر فاروق ستار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان
فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا، یہ ایم کیو ایم طے کرے گی۔عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج لیاقت آباد کے عوام نے ایم کیو ایم کا پرچم تھام لیا ہے۔ آنے والی انتخابی مہم میں آسمان پر صرف پتنگ ہوگی۔

اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے ہمارے مجاہدین تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن

خطاب کے دوران ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لیاقت آباد کا علاقہ قیامِ پاکستان کے ورثاء اور شہادتوں کی امانت کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ لیاقت آباد اور کراچی کے لاپتہ ساتھی بازیاب کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر پنجاب کا آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایم ختم کرنے سے انکار

ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے کارکنان آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔ پاکستان جوڑنے کیلئے لاپتہ کارکنان کو لازمی بازیاب کیا جائے۔ یہ بازیابی کا مطالبہ لیاقت آباد سے اسلام آباد پہنچانا ہوگا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد کی حیثیت منی پاکستان کی سی ہے۔ اگر لیاقت آباد اٹھ کھڑا ہو تو اسلام آباد کی حکومتیں بیٹھ جاتی ہیں۔ جتنا ٹیکس لیاقت آباد دیتا ہے، پورے لاہور سے بھی جمع نہیں ہوسکتا۔ 

 

Related Posts