ڈاکٹر عارف علوی کا نتھیاگلی کا دورہ، سہولت سینٹر میں پولیس اہلکارصدر کو پہچان نہ سکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر عارف علوی کا نتھیاگلی کا دورہ، سہولت سینٹر میں پولیس اہلکارصدر کو پہچان نہ سکے
ڈاکٹر عارف علوی کا نتھیاگلی کا دورہ، سہولت سینٹر میں پولیس اہلکارصدر کو پہچان نہ سکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نتھیا گلی کا دورہ کیا جہاں سہولت سینٹر میں موجود پولیس کے جوان صدر کو پہچان نہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نتھیا گلی مین بازار کے اس سہولت سینٹر میں بیٹھے پولیس کے 2 جوان مجھے پہچان نہیں سکے، تاہم بہت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے مجھے خیبر پختونخوا کے خوبصورت نظاروں سے متعلق معلوماتی پمفلٹس دئیے، یہ ایک خوبصورت اور بدلتے ہوئے پاکستان کی علامات ہیں۔ 

نتھیا گلی میں صدرِ مملکت عوام میں گھل مل گئے جس کیلئے ان کی کیپ اور ماسک نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے ایک عام سیاح کی طرح سہولت سینٹر کا دورہ کیا۔پولیس اہلکار ڈاکٹر عارف علوی کا چہرہ چھپا ہونے کے باعث انہیں پہچاننے میں ناکام رہے۔ 

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کیلئے آذربائیجان سے تشکر کا اظہار کیا۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 روز قبل صدرِ مملکت سے آذربائیجان کی پارلیمنٹ اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفارووا نے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے وفود کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کا مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے آذربائیجان سے اظہارِ تشکر

Related Posts