فیصل آباد: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر احمد سعید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد سعید گزشتہ 1 ماہ سے کورونا کے باعث مختلف طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔انہوں نے پنجاب میڈیکل کالج میں شعبہ فارنسک میڈیسن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔
ڈاکٹر احمد سعید نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے 1985ء میں گریجویشن مکمل کی۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے فیصل آباد میں ادا کردی گئی ہے۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب سمیت دیگر شخصیات نے ڈاکٹر احمد سعید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 16 ہزار 94 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 112 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر،16 ہزار سے زائد جاں بحق