پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر،16 ہزار سے زائد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 16 ہزار 94 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 112 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ4 ہزار 149 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔ 

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 71 ہزار524 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 4 ہزار 480افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا سے 68ہزار 906افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 760، آزاد کشمیر میں 15ہزار 304جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 174 افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 7 ہزار 333افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 832جبکہ بلوچستان میں 223افراد انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 428افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 631افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 79ہزار 108ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر مختص کر دیئے

Related Posts