ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی دہشت گردی کے الزام میں تقریباً 20 سال سے امریکی جیل میں ہیں، جہاں مبینہ طور پر انہیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

51 سالہ ڈاکٹر عافیہ جنہیں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کو حراست کے دوران دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل گزشتہ دنوں ان کی بہنوں سے ملے، اس دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا۔

عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے ایک پاکستانی میڈیا ہاؤس کو بتایا کہ اسلام آباد ان واقعات سے آگاہ ہے، اور کہا کہ ان کے مؤکل نے انہیں حراست کے دوران ہونے والی اذیت کے بارے میں بتایا۔

مسٹر اسٹافورڈ نے یہ بھی دعوی کیا کہ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پہلی بار افغانستان کے بگرام میں حراست کے دوران دوران تفتیش جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عافیہ صدیقی کو دوران حراست جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔

کیا برطانیہ میں عادل راجہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے؟

اس ہفتے کے شروع میں عافیہ صدیقی کی اپنی بہن فوزیہ سے 20 سال میں دوسری ملاقات فورٹ ورتھ، ٹیکساس کے جیل ہسپتال میں ہوئی۔ ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی جس میں سینیٹر طلحہ محمود اور عافیہ صدیقی کے وکیل بھی موجود تھے۔

Related Posts