آزادکشمیر میں درجنوں افراد روزانہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Corona in pakistan

مظفرآباد:پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں،آزادکشمیر میں درجنوں افراد روزانہ اس وبائی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔

عوامی لاپرواہی اور بے احتیاطی نے کورونا وائرس کو پھیلنے میں بھرپور مدد فراہم کی، حکومت اور متعلقہ ادارے شروع دن سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دے رہے ہیں، بدترین وبائی صورتحال میں لاک ڈاؤن ناگزیر ہے۔

اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرے تو لاک ڈاؤن کی اذیت سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے، عوام ہوش کے ناخن لیں، کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں۔

عوام، تاجر حضرات ایس او پیز کی پابندی کریں، لاک ڈاؤن کے باعث جہاں ایک جانب کورونا وائرس کو روکنے میں مدد ملتی ہے وہیں دوسری جانب لاکھوں محنت کش اور دیہاڑی داروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔

حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ میجر(ر) گلزمان اعوان نے کہا ہے اس وبائی مرض سے پوری قوم کو متحد ہو کر لڑنا ہے، صرف حکومت اور انتظامیہ کے بھروسے پر نہ رہیں۔

جب تک عوام کا تعاون درکار نہیں ہو گا تب تک حکومت اور ادارے حالات کو قابو میں نہیں لا سکتے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ خدارا کورونا وائرس کے حوالے سے جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وباء کو شکست دی جا سکے۔

Related Posts