اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر مشاورت کی گئی اورپارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کور کمیٹی ارکان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انشار کا حامی نہیں رہا، بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، مذاکرات ہی مسلے کا واحد حل تھے۔میں ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا، ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے، اتھارٹی توہین رسالت ﷺ کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
وزیر اعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار، کیا سارا کھیل سیاست کیلئے تھا؟