سابق امریکی صدر ٹرمپ کا سی این این پر 47 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دماغ درست
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی نشریاتی ادارے سی این این پر 47 کروڑ ڈالر سے زائد کا ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا کی ضھلعی عدالت فورٹ لاڈرڈیل میں سی این این کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو سیاسی شکست دینے کیلئے بہتان طرازی پر مبنی مہم چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر وائٹ ہاؤس کی تنقید

سی این این پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے دعوے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے نسل پرست، روس کا حمایتی اور بغاوت پسند قرار دیا گیا جبکہ یہ تمام تر الزامات جھوٹے تھے۔ یہی نہیں، سی این این نے ہتک آمیز القابات بھی دئیے۔

اپنے دعوے میں سابق امریکی صدر نے سی این این کی جانب سے اپنا موازانہ ہٹلر سے کرنے پر مبنی واقعات کی فہرست پیش کردی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا نیوز چینل پر عائد کیا گیا دعویٰ 29 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ان پر تنقید کے دور کو طویل قرار دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتکِ عزت سے متعقل دعوے میں اپنے الزامات کے حق میں مزید کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سی این این نے مجھ پر تنقید میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ مذکورہ نیوز چینل کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ میں 2024 میں ایک بار پھر صدارتی انتخاب لڑنے والا ہوں۔ 

Related Posts