مواخذہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائن سے بدعنوانی پر مدد طلب کرنے کا اقرار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مواخذہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائن سے بدعنوانی پر مدد طلب کرنے کا اقرار کر لیا
مواخذہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائن سے بدعنوانی پر مدد طلب کرنے کا اقرار کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرائن سے بدعنوانی کے معاملے پر مدد طلب کرنے کا اقرار کر لیا ہے جس سے مواخذے کے لیے کی جانے والی کارروائی اور تحقیقات کو تقویت مل سکتی ہے۔

جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدر کو فون کے معاملےپر کھل کر سامنے آتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایک عام فون کال کی تھی جسے بہت بڑا معاملہ بنا دیا گیا جو سراسر بے بنیاد ہے جبکہ دو ممالک کے آپس میں ٹیلیفونک رابطے پر بے سروپا گفتگو کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: پولیس ہیڈکوارٹرمیں اہلکارکااپنےہی ساتھیوں پرحملہ،4افراد ہلاک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے کسی بھی ملک سے کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے مدد طلب کرنے کا حق رکھتا ہوں جبکہ میں اسے اپنی ذمہ داری بھی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی اور معاملے پر اتنی محنت نہیں کرتا جتنا میرے معاملے میں آگ بھڑکائی گئی۔ مجھے گمراہ کن میڈیا اور حزب اختلاف کی ڈیموکریٹ پارٹی سے دو محاذوں پر بیک وقت لڑنا پڑ رہا ہے جس کے لیے بہتر لوگوں کا انتخاب ضروری ہے جو ضرور کیا جائے گا۔

کرپشن کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تحقیقات یا تفتیش کے لیے دوسرے ممالک کو تجویز دینا بھی میرا اختیار ہے جو کسی مہم کے بارے میں نہیں ہے جبکہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔ تحقیقات اور تفتیش دونوں ضروری ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے امریکا آنے والوں پر سانپ چھوڑنے اور کرنٹ لگا کر جان سے مار دینے کی ہدایت کی، تاہم امریکی انتظامیہ نے ان کے مشوروں پر کان نہ دھرتے ہوئے ان کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

امریکی صحافیوں نے ایک کتاب میں انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی مہاجروں پر گولیاں برسا کر انہیں قتل کرنے کے مشوروں سمیت دیگر انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں جن میں مہاجرین کو مگرمچھوں کی خوراک بنانا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سرحد پار کرکے امریکا آنے والوں پر سانپ چھوڑ دینے چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت

Related Posts