تجارتی خسارہ عروج پر، ملکی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملکی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستانیوں نے اربوں ڈالرز کی لگژری گاڑیاں، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں خرید لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرِ مبادلہ کی کمی کا شکار ملک اربوں ڈالرز درآمدات پر خرچ کرنے لگا۔ غیر ضروری درآمدات کے باعث ملک کا تجارتی خسارہ بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ وفاقی ادارۂ شماریات نے درآمدات کے اعدادوشمار جاری کردئیے ج کے مطابق 10 ماہ میں درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

گزشتہ برس جولائی سے لے کر رواں برس اپریل تک درآمدات کا حجم 65 ارب 53 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہا جس میں سے 17 ارب 3 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز پیٹرولیم مصنوعات پر لگ گئے۔ پاکستان نے اربوں کی لگژری گاڑیاں، موبائل فونز اور دیگر اشیاء درآمد کیں۔ 12ارب 11کروڑ 53لاکھ ڈالرز کے کیمیکل خریدے گئے۔

وفاقی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے 7 ارب 74 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی کھانے پینے کی اشیاء خریدیں۔ گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں برس کی درآمدات میں 12 اعشاریہ 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 3 ارب ڈالرز سے زائد کا پام آئل بھی خریدا گیا۔

پاکستان نے بیرونِ ملک سے 55 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز کی مشینری درآمد کی جس میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی پاور مشینری شامل تھی۔ پاور مشینری کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 9 اعشاریہ 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم لگژری مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جولائی سے لے کر اپریل تک 1 ارب 81 کروڑ ڈالرز کے موبائل فون بیرونِ ملک سے منگوائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 43فیصد زائد رہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ٹیکسٹائل، آئرن اور اسٹیل میں بھی درآمدات کا حجم اربوں ڈالرز رہا۔ 

 

Related Posts