پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، مزید 1شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، مزید 1شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 89نئے کیسز رپورٹ، مزید 1شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث  ایک شہری انتقال کر گیا۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 560افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این آئی سی وی ڈی میں  او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 17ہزار343 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.51 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 84 لاکھ 15ہزار 12ہو گئی جبکہ کورونا کے 86مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض صحتیاب نہیں ہوسکا اب تک وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 95 ہزار 830ہے۔کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 351ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 201، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار  865، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 616، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 312، بلوچستان 35ہزار 494، آزاد کشمیر 43 ہزار 324جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts