صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
کوٹ مومن کے نواحی علاقے سیال موڑ پر ہونے والے اس لرزہ خیز واقعے میں نور دین نامی قاتل نے اپنے ہی بھائی، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کا سرغنہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نکلا
سرگودھا پولیس کے مطابق پٹھان فیملی میں ہونے والا یہ واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ لگتا ہے۔ ابھی تک جھگڑے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع کی جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق قاتل سمیت تمام مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کا اندراج بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی، چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق