کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب پہلی بار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہوکر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
معلوم رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بے یقینی اور غیر ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے پاکستانی روپے پر مسلسل دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔حامد زمان