دُعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت، نکاح نامہ جعلی نکلا، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعازہرہ کا نکاح نامہ جعلی نکلا، کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دُعازہرہ کے والد کی جانب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے سی آئی او سندھ سعید جو دُعازہرہ کیس کو دیکھ رہے تھے، انہوں نے کیس میں بڑی تحقیقات کی ہیں۔

سی آئی او سندھ پچھلے 15 دن سے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں، جس دوران انہوں نے یہ دریافت کیا کہ دُعا زہرہ کا نکاح نامہ جعلی ہے۔

سی آئی او سندھ سعید نے جعلی نکاح نامے کے دو گواہان میں سے ایک گواہ اصغر علی کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اُس کو اس وقت تک تحویل میں رکھیں گے جب تک باقی ملزمان گرفتار نہیں ہوجاتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کو اب سندھ لیکر جائینگے جہاں پر اس کا مزید ریمانڈ کیا جائے گا اور وہاں پر اس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اصغر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے ایک 14 سالہ بچی سے جعلی نکاح نامے پر دستخط کروائے اور قانون کا غلط استعمال کیا، اُن کے اوپر ہم زناء کے اور دوسرے الزام ڈالیں گے۔