کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب پہلی بار ڈالر 196 روپے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سترہ مئی کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دوران ٹریڈنگ 2.81 روپے مہنگا ہوکر 196.99 روپے کا ہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 198 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
جب سے ملک میں نئی حکومت آئی ہے تو صرف 36 دن میں ڈالر 14 روپے مہنگا ہوچکاہے۔ اوپن مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے سیاسی و معاشی بحران سے بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا تھا اور خاص طور پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی رفتار زیادہ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، حکومت کی تکنیکی خرابی پر بجلی منقطع نہ کرنیکی ہدایت