ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، حکومت کی تکنیکی خرابی پر بجلی منقطع نہ کرنیکی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بجلی کے تقسیم کار اداروں کو تکنیکی خرابی کو جواز بنا کر بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ کچھ روز سے جاری لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجز آگئے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے گرمی میں اضافہ ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوالٹی انہاسمنٹ سیل، معیار کی بہتری کاسفر جاری رہے گا،اسماعیل راہو

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بجلی کی بندش کا دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے رہ گیا تاہم پشاور میں لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹوں سے زائد کی جانے لگی۔ ٹانک میں سب سے زیادہ 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ٹانک میں دن کے 24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے تک بجلی فراہم کی جانے لگی۔ منگلا ڈیم کے کنارے پر واقع میرپور شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کردیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار ساڑھے 21 ہزار میگا واٹ ہے۔ جہاں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ہمیں میٹر ریفرنس کے ذریعے آگاہ کریں۔ بجلی فراہم کرنا وزارت کی ذمہ داری ہے۔