ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد سے روپے کی قدر مسلسل گررہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 73 پیسے مہنگا ہوکر 191 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 192 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 9 روپے 73 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 4432میگا واٹ، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری دن کے آغاز کے موقع پر ہی مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی نوٹ پر ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 42,863.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

Related Posts