کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپور ٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر60پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے کم ہو کر165.55روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر165.70روپے پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.40روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 194روپے اور قیمت فروخت196روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم10پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 226.50روپے سے کم ہو کر226.40روپے اور قیمت فروخت228.50روپے سے کم ہو کر228.40روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سوناسستا ہو کر1790ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے56ارب روپے سے زائد ڈوب گئے