انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 20 پیسے اضافے کے بعد 210 روپے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 210 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 303 کی سطح پر موجود ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گرگئی تھی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 10 پیسے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ہوئی تھی۔

Related Posts