چیک اپ کے لئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی نازیبا حرکت، پولیس کی فوری کارروائی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیک اپ کے لئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی نازیبا حرکت، پولیس کی فوری کارروائی
چیک اپ کے لئے آئی خاتون سے ڈاکٹر کی نازیبا حرکت، پولیس کی فوری کارروائی

لاہور:دوران چیک اپ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خالد محمود نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں ہومیو پیتھک کلینک بنارکھا ہے۔ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ! وہ چیک اپ کے لئے خالد محمود کے کلینک پر گئی۔

ڈاکٹر نے دوران چیک اپ مجھے ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں، متاثرہ خاتون نے ریسکیو 15 پر پولیس کو کال کردی،اچھرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم خالد محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھا،جس میں 3سال کے معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ دو ملزمان نے بچے کو وہاں سے اغواء کیا اور فرار ہوگئے، انہوں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق بچہ ملزمان کو پہچانتا تھا، اس لئے ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے زیادتی کے بعد اُس کا گلا دبا کر قتل کردیا، بچے کی نعش آج بر آمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں، ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بچے کی نعش میو اسپتال میں موجود ہے، قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 3 سال کے معصوم بچے کو زیادتی کے بعد بے دردری سے قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ لاہور میں زیادتی کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، آئے دن کوئی نہ کوئی افسوس ناک واقعہ رونما ہوجاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان کو سخت سزائیں نہیں ملیں گی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

Related Posts