کیا آپ موسیقی سننے کیلیئے ہیڈ فونز کا استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ بات ضرور جان لیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ موسیقی سننے کیلیئے ہیڈ فونز کا استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ بات ضرور جان لیں
کیا آپ موسیقی سننے کیلیئے ہیڈ فونز کا استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ بات ضرور جان لیں

کیا آپ موسیقی سننے یا ویڈیو زدیکھنے کے لیے ہیڈفون یا ایئر فون کا استعمال کرتے ہیں؟تو یہ بات ضرور جان لیں کہ ہیڈفون کا استعمال ہمارے ذہنی تصورات اور فیصلوں کو بدلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیڈ فونز کا استعمال سننے والی کی حس سماعت کے علاوہ ذہن پر بھی عام اسپیکرز کے مقابلے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ آوازوں کو ‘سر کے اندر بھیج دیتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈفونز کے اسپیکر آواز کو اس طرح پہنچاتے ہیں جیسے وہ آپ کے سر کے اندر ہوں۔

محققین نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سننے والے کمیونیکٹر (ہیڈفون پر گانے والے یا بولنے والے فرد) کو جسمانی اور سماجی طور پر زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور ان کے بارے میں زیادہ ہمدرد رویہ اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نتائج ٹریننگ پروگرامز، اشتہارات اور گھروں میں کام پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

خیال رہے کہ تحقیق میں 4 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کرکے تجربات اور سرویز کیے گئے، جس میں یہ دریافت ہوا کہ عام اسپیکرز کے مقابلے میں ہیڈفونز کا اثر سننے والوں کے تصورات، فیصلوں اور رویوں پر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ٹریننگ پروگرام کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر وہ ملازمین میں حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں کہ وہ تحفظ کی تربیت کو ہیڈفونز پر سنیں، جس سے ان کے رویوں میں ممکنہ طور پر زیادہ بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز سننے والوں کو انگیج رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ مخصوص کریٹیئرز یا بلاگرز کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج جلد جرنل آرگنائزیشنل بی ہیویئر اینڈ ہیومین Decision پراسیس میں شائع ہوں گئے۔

Related Posts