میرے استعفیٰ دینے سے پی ٹی آئی نہیں سدھرے گی۔رکنِ اسمبلی دیوان سچل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے استعفیٰ دینے سے پی ٹی آئی نہیں سدھرے گی۔رکنِ اسمبلی دیوان سچل
میرے استعفیٰ دینے سے پی ٹی آئی نہیں سدھرے گی۔رکنِ اسمبلی دیوان سچل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی دیوان سچل نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ دینے سے پی ٹی آئی نہیں سدھرے گی، میں چاہتا ہوں کہ تحریکِ انصاف سدھر جائے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے بعد ایک اور ناراض پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان غریدہ فاروقی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کے جو اعلانات کیے ہیں، کیا اس سے بہتری آئے گی؟

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کی آڈیو لیک ہوگئی، سابق صدر آصف زرداری کو گالی دینے کا انکشاف

سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی دیوان سچل نے کہا کہ مجھے ایک پرانے دور کی بالی ووڈ فلم یاد آگئی جس میں وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیرو سے کسی چیز کی قیمت بڑھانے کا کہا جاتا ہے۔ ہیرو کہتا ہے کہ آپ قیمت اتنی نہ بڑھائیں، اس سے زیادہ بڑھائیں۔

رکنِ اسمبلی دیوان سچل نے کہا کہ ہیرو کہتا ہے کہ جب عوام دباؤ ڈالیں گے، میں قیمت تھوڑی کم کردوں گا۔ پیٹرول کی قیمت 15فروری کو 12 روپے فی لٹر بڑھ گئی تھی اور 28 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے 10روپے فی لٹر قیمت کم کردی۔

تحریکِ انصاف کے رہنما دیوان سچل نے کہا کہ اگر قیمت ہی کرنی تھی تو بڑھائی کیوں؟ میزبان غریدہ فاروقی نے کہا کہ اگر آپ پی ٹی آئی سے اتنے ہی نالاں ہیں تو اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دیں۔ اپنی قیادت کو استعفیٰ کیوں نہیں لکھ مارتے؟

غریدہ فاروقی نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی بنے۔ وہ سیٹ چھوڑ دیں۔ دیوان سچل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے ضرور بنا ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی سدھرے۔ میرے مستعفی ہونے سے پی ٹی آئی نہیں سدھرے گی۔ 

Related Posts