کیا آپ کو شاہ رخ خان کی نئی گھڑی کی قیمت معلوم ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی گھڑی آج کل مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی ہے جو کہ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، فلم کی ریلیز سے قبل اداکار نے دپیکا  پڈوکون کے ہمراہ ایک انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے نیلی رنگ کی خوبصورت گھڑی پہنی ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں اُن کا انٹرویو ریلیز ہوا جس میں اُن کی گھڑی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد مداحوں نے گھڑی کی قیمت جاننے کیلئے ایک ویب سائٹ سے رابطہ کیا، ویب سائٹ کے مطابق اداکار کی پہنی گئی گھڑی Audemars Piguet کی ہے اور اس کی قیمت 4.7 کروڑ ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اُن کے گھر منت کی قیمت 200 کروڑ روپے ہے جبکہ اُن کے پاس کئی مہنگی کاریں بھی ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو اور آڈی شامل ہیں۔

Related Posts