کیا آپ جانتے ہیں کہ جھانوی کپور کے نئے گھر کی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ جھانوی کپور کے نئے گھر کی قیمت کیا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ جھانوی کپور کے نئے گھر کی قیمت کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے بیندرا میں اپنا نیا گھر خریدا ہے، جس کی قیمت 65 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بمبئی کے علاقہ بیندرا میں جھانوی کپور نے ایک نیا ڈوپلیکس گھر خریدا ہے۔ اداکارہ نے یہ نیا گھر مغربی بیندرا کے یونین پارک روڈ پر واقع کوبیلیسک بلڈنگ میں خریدا ہے، واضح رہے کہ اس ڈوپلیکس ہاؤس میں پہلی اور دوسری منزل پر قائم دو اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

جھانوی کپور کے اس نئے گھر میں ایک پرائیویٹ گارڈن، سوئمنگ پول اور پہلے سے ہی پارک شدہ 5 گاڑیاں شامل ہیں، نئے گھر کا سودا اکتوبر2022 میں طے پایا، جسے اب باقاعدہ اداکارہ نے خرید لیا ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں یہ اداکارہ کا تیسرا رئیل اسٹیٹ معاہدہ ہے۔ جھانوی نے اس سے قبل دسمبر 2020 میں جوہو میں 39 کروڑ بھارتی روپے میں ایک ٹرپلیکس خریدا تھا جسے مارچ 2022 میں اداکار راج کمار راؤ کو 44 کروڑ میں بیچ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:شوبز ستاروں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے جو نیا گھر خریدا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق نئے گھر کی قمیت 1 ارب سے زائد بتائی جارہی ہے۔

Related Posts