ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صاف، چمکدار اور بے داغ ہو، اکثر مہنگے اسکن کیئر پروڈکٹس خریدنے کے باوجود وہ مطلوبہ نتائج نہیں دے پاتے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم لائے ہیں آپ کے لیے ایک آسان، سستا اور قدرتی نسخہ چاول کے پانی کے برف کے ٹکڑے!، عید پر یہ ٹوٹکا آزمائیں اور اپنی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنائیں اور بیوٹی پارلر کا خرچ بچائیں۔
یہ نہ صرف جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں بلکہ چہرے کے کھلے مساموں کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اضافی تیل کو کنٹرول کرتے ہیں اور جلد کو قدرتی چمک بخشتے ہیں۔ جانیں اس آسان اور مؤثر نسخے کو بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ۔
1۔ چاول کے پانی کے برف کے ٹکڑے برائے کھلے مسام
آپ کو درکار اجزاء:
4 کھانے کے چمچ سفید چاول
ایک گلاس سادہ پانی
چند قطرے روغن ٹی ٹری (اختیاری)
آئس کیوب ٹرے
بنانے اور استعمال کا طریقہ:
1 ۔چاولوں کو اچھی طرح دھو کر ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں۔
2 ۔صبح چاولوں کو چھان کر پانی الگ کرلیں اور اس میں چند قطرے روغن ٹی ٹری شامل کریں۔
3 ۔اس پانی کو آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
4 ۔جب برف کے ٹکڑے تیار ہو جائیں تو ایک ٹکڑا نکال کر چہرے پر نرمی سے رگڑیں۔
5 ۔بہترین نتائج کے لیے روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔
آپ کو درکار اجزاء:
4کھانے کے چمچ پکے ہوئے چاول
1 کپ ناریل کا دودھ
1 کیپسول وٹامن ای آئل
آئس کیوب ٹرےبنانے اور استعمال کا طریقہ:
1 ۔پکے ہوئے چاولوں کو ناریل کے دودھ میں ملا کر بلینڈ کر لیں تاکہ نرم محلول بن جائے۔
2 ۔وٹامن ای آئل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
3 ۔اس مکسچر کو آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
4 ۔جب برف کے ٹکڑے تیار ہو جائیں تو روزانہ ایک آئس کیوب نکال کر چہرے پر لگائیں۔
5 ۔یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، چمکدار بناتا ہے اور جلد کی صحت مند نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔
اضافی ٹپس:
برف سے چہرے کا مساج 10 منٹ سے زیادہ نہ کریں۔
برف لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح صاف کرلیں۔
برف کو نرمی سے دائرے کی شکل میں چہرے پر رگڑیں، خاص طور پر آنکھوں کے گرد احتیاط کریں۔
اگر چہرے پر داغ دھبے ہیں تو محلول میں ایک چٹکی ہلدی شامل کر سکتے ہیں۔
چاول کے پانی کے برف کے ٹکڑوں کے فوائد
جلد کو قدرتی طور پر چمکدار اور نرم بناتے ہیں۔
کھلے مساموں کو کم کرکے جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں۔
سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاؤ میں مددگار ہیں۔
کیل مہاسوں اور جلد کی جلن کو کم کرتے ہیں۔
مہنگے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے بجائے قدرتی اجزاء کا بہترین متبادل ہیں۔
یہ آسان اور سستا گھریلو نسخہ آزمائیں اور اپنی جلد کو چمکدار اور بے داغ بنائیں، وہ بھی بغیر کسی مہنگی کریم یا ٹریٹمنٹ کے