ضلعی انتظامیہ معاہدے کی پاسداری کرے، مہمند قبیلے کے متاثرین کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلعی انتظامیہ معاہدے کی پاسداری کرے، مہمند قبیلے کے متاثرین کا مطالبہ
ضلعی انتظامیہ معاہدے کی پاسداری کرے، مہمند قبیلے کے متاثرین کا مطالبہ

اسلام آباد:شہر اقتدار میں مہمند ڈیم پٹی بانڈہ سے تعلق رکھنے والے مہمند قبیلے کے متاثرین نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت کو جگہ تحفے میں دی ہے،جبکہ ڈیم سے ملحقہ علاقے میں جہاں ہمارے گھر موجود ہیں وہ زمین بھی ہم نے ڈیم کے لیے دے دی۔

ہمارے ساتھ اس حوالے سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے فی گھر ساٹھ لاکھ روپے دے گی، لیکن اب انتظامیہ پولیس اور جرگہ ممبران نے آپس میں گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور ہمیں ہمارے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

ساٹھ لاکھ کا وعدہ کرکے اب ایک لاکھ دیا جارہا ہے جو کہ ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے،ہمیں انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار روزانہ اکر ڈراتے دھمکاتے ہیں ہم غیور عزت دار قبائل ہیں ہم یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکتے۔

اگر کسی بھی اتھارٹی کے اہلکاروں نے ہماری خواتین کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس شخص کو گولی مار دیں گے چاہے اس شخص کا تعلق کسی بھی اتھارٹی سے ہو،ہمیں پاک آرمی کے خلاف ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہم محب وطن قبائل ہیں۔

یہ ڈیم آرمی کی نگرانی میں بن رہا ہے اس لیے چند شر پسند عناصر اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،ہم نے ڈیم کے لیے اپنی آبائی زرعی زمین بھی دے دی ہے، ہم نے اپنے گھروں کو دوسری جگہ شفٹ کرنا ہے جس کیلئے حکومت پاکستان نے ہر خاندان کے لیے ری سیٹلمنٹ پیکیج 60لاکھ مقرر کیے ہیں۔

اس کے علاوہ مال مویشی فصل باغات اور مکانات کی کنسٹرکشن کے الگ پیسے دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے لیکن اب ضلعی انتظامیہ اور جرگہ ممبران سیٹلمنٹ پیکیج ہڑپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان محمد فاروق نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

پٹی بانڈہ کے رہائش پذیر 60خاندانوں میں صرف 18خاندانوں کو یہ پیسے ملے ہیں اور باقی خاندانوں کا حق ہڑپ کیا جارہا ہے ہم حکومت پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں معاہدے کے مطابق رقوم فراہم کی جائیں تاکہ ہم اپنے نئے گھر بناسکیں اور باعزت زندگی گزار سکیں۔

Related Posts