ہم ایک دوسرے کو خدا حافظ نہیں کہہ سکے۔دیشا پٹنی کا سشانت راجپوت کیلئے پیغام

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹنی نے سشانت سنگھ راجپوت کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو خدا حافظ نہیں کہہ سکے، پھر بھی امید ہے کہ آپ خوش ہوں گے۔

فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دیشا پٹنی نے اپنی فلم ایم ایس دھونی کے 7سال مکمل ہونے پر ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس خوبصورت سفر اور اپنی پہلی فلم کیلئے آپ کی شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی مکمل ویڈیو شیئر کردی

پیغام میں اداکارہ دیشا پٹنی  نے کہا کہ جو لوگ آپ کو خوش اور محفوظ رکھتے اور آپ کا مؤقف سنتے ہیں، ان سے محبت کرنی اور شکر گزار ہونا چاہئے۔ زندگی اظہارِ تشویش کیلئے بہت مختصر ہے۔ ہم خداحافظ نہیں کہہ سکے۔

اداکارہ دیشا پٹنی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں، خوش اور سکون میں ہوں گے، جس پر اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا۔

سینئر بھارتی اداکار انیل کپور نے کہا کہ جو ویڈیو آپ نے شیئر کی ہے، وہ زبردست ہے، سشانت سنگھ راجپوت اور دیشا پٹنی دونوں نے بہت اچھی اداکاری کی۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ ممبئی میں آنجہانی بھارتی فنکار کی لاش ان کے گھر سے ملی جس پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔ 

 

Related Posts