معذوری جرم بن گئی، پاسپورٹ آفس کے ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معذوری جرم بن گئی، پاسپورٹ آفس کے ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا
معذوری جرم بن گئی، پاسپورٹ آفس کے ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

اسلام آباد:معذور ہونا جرم بن گیا، پاسپورٹ آفس کے ملازم کونوکری اور بیوی دونوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے، ضلع شیخوپورہ ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد اکمل کی اعلیٰ حکام سے نوکری پر بحالی کے لئے دہائیاں۔

محمد اکمل نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میں شیخوپورہ پاسپورٹ آفس میں بطور ڈیٹا آپریٹر کام کرتا تھا،اس دوران میرا ٹریفک حادثہ ہوگیا اور میں نے میڈیکل چھٹی حاصل کرلی، اسی دوران دفتر میں موجود چندافراد نے میرے خلاف محاذ کھڑا کردیا اور آخر کار مجھے نوکری سے برخاست کروا دیا۔

میرے زخم گہرے تھے اور ذریعہ آمدن ختم ہو چکا تھا، گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا اور نہ ہی کوئی وسیلہ روزگار تھا،اسی دوران میری بیوی نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میکے چلی گئی۔ میرے 3بچے ہیں، بیوی کے چھوڑنے کی اصل وجہ یہ تھی کہ بے روزگاری کے باعث گھر میں غربت تھی۔

میں نے اپنی بیوی کو بہت سمجھایا مگر وہ نہ مانی اور اس نے اپنے والدین کے کہنے پر خلع کا دعویٰ دائر کردیا، مکمل اکمل نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، مجھے میرے بچے بہت یاد آتے ہیں۔

میں اسلام آباد میں ڈی جی پاسپورٹ سے ملنے گیا لیکن مجھے ڈی جی پاسپورٹ سے ملنے نہیں دیا گیا اور گزشتہ 6سال سے وزارت داخلہ کے چکر لگا رہاں ہوں، وہاں پرڈپٹی سیکرٹری سے بھی ملاقات ہوئی اور مجھے دلاسہ دیا گیا کہ آپ کو نوکری پر بحال کردیا گیا ہے لیکن تاحال مجھے نوکری پر بحال نہیں کیا گیا۔

محمد اکمل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ میرے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان سے بھی میری ملاقات نہیں ہوپا رہی، میں وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے کیس کی غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجھے نوکری پر بحال کیاجائے، نوکری پربحال ہونے کے بعد شاید میرا گھر دوبارہ بس جائے۔

Related Posts